ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دم باقی ہے، ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں: شاہدآفریدی

دم باقی ہے، ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں: شاہدآفریدی

Mon, 11 Jul 2016 18:56:17  SO Admin   S.O. News Service

لندن،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ، دو سال تک ان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شاہد خان آفریدی بی بی سی اردو کے لائیو فیس بک میں حصہ لینے کے لیے نیو براڈکاسٹنگ ہاؤس آئے اور بی بی سی اردو کے فیس بک کے صارفین اور اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔فیس بک لائیو کا آغاز انھوں عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ایدھی کی وفات پاکستان کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔شاہد آفریدی سے ان کے ٹی20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کافی سوالات کیے گئے جن کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان میں کھیلنے کا دم باقی ہے اور آئندہ ڈیڑھ، دو سال تک ان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا ہ فٹنس لیول زبردست چل رہا ہے۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ون ڈے میں کم بیک ہوسکتا ہے تو انھوں نے کہا کہ شیر ہوں صرف ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا، ون ڈے میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔محمد عامر کے بارے میں برطانوی میڈیا میں آنے والی منفی خبروں پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی عمر کم ہے لیکن وہ انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔برطانوی میڈیا کی ایسی خبریں انکی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کے بارے میں بھی کافی سارے سوالات کیے گئے جن پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنا چاہیے، ان کا دل تو بہت چاہتا ہے اور ان کا ارداہ بھی ہے لیکن فی الحال بزرگ منع کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سکول بنانا چاہتے ہیں اور سیاست میں نہ بھی آئیں تو اپنے فاؤنڈیشن اور چیریٹی کے ذریعے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔


Share: